مرکزی حکوت قبائلی عوام کے مسائل کو حل کریں قبائلی عوام کی خدمت ہمارا اولین مقصد ہے۔ نوشین جمال

جرمن(چیف اکرام الدین سے)قبائلی خور نیٹ ورک کی چیئرپرسن محترمہ نوشین جمال نے کہا کہ مرکزی حکوت قبائلی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام  کی خدمت ہمارا اولین مقصد ہے انہوں نے گزشتہ روز مختلف پارٹیوں کے سربراہان سے ملاقات کرکے گائیں بہ گائیں فاٹا اصلاحات میں خواتین کے تحفظات سے اگاہ کیا ملاقات  میں اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان،بیگم نسیم ولی خان،اور جنرل سیکرٹری سکینہ مومند  کے ساتھ خواتین کے مسائل اور ایف سی آر کا خاتمہ کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی اس موقع پر قبائلی خور نیٹ ورک کی چیئرپرسن محترمہ نوشین جمال نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ 2018 کے الیکشن سے پہلے فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ضروری ہے اور بلدیاتی انتخابات کا وعدہ جو خود ریفارمز کمیٹی نے کیا تھا اس کو پورا کیا جائے اور آئندہ فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کو برابر شریک کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ فاٹا کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور فاٹا  عوام جس مسائل سے دوچار ہے اس کو فوری طور پرحل کریں اور فاٹا عوام کو پر سکون اور پرامن زندگی فراہم کریں۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں