پشاور(چیف اکرام الدین سے)قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنما نیلم گیگیانی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پختون خواہ عوام مسائل سے دوچار ہے صوبہ میں کرپٹ نظام کے خلاف عوام کا متحد ہونا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین افتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں قومی وطن پارٹی کا منشور گھر گھر پہنچا رہے ہیں کرپٹ نظام صوبہ بھر کے عوام کیلئے ناسور ہے اور اس کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے قومی وطن پارٹی کا مشن جاری ہے اور جاری رہے گا انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صرف وعدوں تک محدود ہے اور پختونخواہ عوام کو وعدے نہیں عملی کام چایئے اور اس عملی کام کی جدوجہد کیلئے قومی وطن پارٹی کا مشن جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگلے الیکشن میں کامیابی صرف قومی وطن پارٹی کی ہے عوام کو چاہئے کہ قومی وطن پارٹی کو کامیاب کرے اور خیبر پختونخواہ صوبہ موجودہ کرپٹ نظام سے بچائیں.
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں