شوہر نے جہیز نہ لانے پر بیوی کا گردہ ہی بیچ ڈالا،آپریشن کروانے کیلئےخاوند نے کیا جھوٹ بولا؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد )مانیٹرنگ ڈیسک(بھارت میں شوہر نے جہیز نہ لانے پر بیوی کا گردہ فروخت کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی خاتون ریتا سرکار نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر نے جہیز نہ لانے پراس کا گردہ فروخت کر دیا اور اس کے پیسےوصول کر لئے ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ دو سال قبل اسے اپنڈکس کا درد ہوا جس پر اسکا شوہر اسے لکتہ کے ایک ہسپتال میں لے گیا اور وہاں ہسپتال عملے نے اسے بتایا کہ سرجری سے اپنڈکس نکلنے کےبعد وہ بالکل ٹھیک ہو جائے گی۔خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اس آپریشن سے متعلق کسی کو بھی بتانے سے منع کیا تھا۔خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر جہیز نہ لانے کی وجہ سے اس پر تشدد بھی کرتا تھا۔ریتا نے بتایا کہ حال ہی میںاس کے پیٹ میں درد شروع ہوا تو وہ ڈاکٹر کے پاس گئی اور پھر ٹیسٹ ہونے کے بعد اسے بتایا گیا کہ اس کا ایک گردہ نہیں ہے۔جس کے بعد ا س کو سمجھ آیا کہ اس کے شوہر نے کسی کو آپریشن سے متعلق بتانے سے کیوں منع کیا تھا۔خاتون کی شکایت پر پولیس نے اس کے شوہر اور شوہر کے بھائی کو بیوی کا گردہ بیچنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں