دادو*(جھنگ تیز)پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے، 3 انتہائی مطلوب اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد۔۔*
*دادو:* ایس ایچ او تھانہ وومین بینظیر جمالی کی سربراہی میں پولیس کا چھاپہ، قتل کیس میں اشتہاری عورت مسمات نجمہ کو گرفتار کرلیا۔
👈 گرفتار ملزمہ مسمات نجمہ ببر 2014ع میں پولیس اہلکار مٹھل عرف ارباب پنہور کو قتل کرنے کے کیس میں مطلوب تھی۔
*دادو:* تھانہ اے سیکشن دادو کی حدود میں SHO اے سیکشن کی کاروائی،
قتل کے کیس میں 2009ع سے مطلوب اشتہاری ملزم فداحسین لنڈ کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس پسٹل اور گولیاں برآمد۔
*دادو:* میہڑ میں 15 مددگار پولیس کی کاروائی، جرائم پیشہ اشتہاری ملزم علی دوست کھوسو گرفتار۔۔
👈 گرفتار ملزم میہڑ میں مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
*دادو:* ایس ایچ او میہڑ B سیکشن کی کاروائیاں، نشہ آور گٹکا سوپاری فروش سمیت ایک ملزم کو غیرقانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرلیا۔
👈 گرفتار ملزم نوید میمن سے مختلف اقسام کی نشہ آور گٹکا سوپاری کی بھاری تعداد برآمد، جبکہ ملزم عبدالجبار سولنگی کو غیرقانونی پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں