شدید مالی خسارہ،پاکستان ٹیلی ویژن کاتین چینلز بند کرکے دونئے چینلز شروع کرنے کامنصوبہ،پی ٹی وی ہوم کا نام تبدیل کرکے اب کیا رکھاجارہاہے؟دستاویزات میں حیرت انگیزانکشاف

سلام آباد)جھنگ تیز( پاکستان ٹیلی ویژن نے شدید مالی خسارے کو کم کرنے کیلئے تین چینلز بند کرکے پارلیمنٹ ہاؤس اور کڈزکے نام سے نئے چینلز شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جبکہ پی ٹی ہوم کا نام تبدیل کرکے پی ٹی وی انٹرٹینمنٹ رکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق اس وقت پی ٹی وی کے 8چینل آن ائیر ہیںجن میں پی ٹی وی نیوز ،پی ٹی وی سپورٹس ،پی ٹی وی ورلڈ ،پی ٹی وی گلوبل ،پی ٹی وی بولان ،پی ٹی ویہوم،پی ٹی وی نیشنل اور آزاد کشمیر ٹی وی شامل ہیں جن میں سے اب پی ٹی وی بولان ،پی ٹی وی نیشنل اور پی ٹی وی گلوبل کو ختم کرکے ان کی جگہ پارلیمنٹ ہاؤس کے نام سے نیا چینل اور بچوں کا چینل شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئیہے دستاویزات کے مطابق پی ٹی وی ہوم کا نام بھی تبدیل کرکے پی ٹی وی انٹرٹینمنٹ کے نام سے شروع کیاجائے گا اور پی ٹی وی کے 8کی بجائے 7چینلز آن ائیر ہونگے دستاویزات کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن مجموعی طور پر 61کروڑ 80لاکھ روپے خسارے کا شکار رہی ہے جس میں پی ٹی وی گلوبل کاخسارہ 10کروڑ 40جبکہ پی ٹی وی بولان و نیشنل کا خسارہ 4کروڑ 80لاکھ روپے ہے پیٹی وی کے ملازمین کو پنشن کی مد میں 1آرب22کروڑ 50لاکھ روپے ادا کرنے ہیں دستاویزات کے مطابق پی ٹی وی کے تمام چینلز کیلئے ایم ڈی سے لیکر ایڈورٹائزمنٹ تک علیحدہ سٹاف متعین کیا جائے گا پاکستان ٹیلی ویژن کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے تمام سفارشات حکومت کو بھجوائے گئے ہیں اور حکومت کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔  پاکستان ٹیلی ویژن نے شدید مالی خسارے کو کم کرنے کیلئے تین چینلز بند کرکے پارلیمنٹ ہاؤس اور کڈز کے نام سے نئے چینلز شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جبکہ پی ٹی ہوم کا نام تبدیل کرکے پی ٹی وی انٹرٹینمنٹ رکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں