جھنگ (جھنگ تیز) ریسکیو 1122 نے کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ٹیموں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ۔ کمیونٹی ونگ کے اہلکار ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر اصغری پروین کے زیر نگرانی ٹیمیں بنانے کا کام مکمل کریں گے۔ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈٖسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر علی حسنین نے بتایا کہ مذکورہ ٹیموں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور آگ بجھانے کی تربیت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افراد پر مشتمل ٹیمیں کسی بھی ناگہانی صورت حال میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گی جس سے محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں آئے گا۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ:ریسکیو 1122 نے کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت کمیونٹی ایمرجنسی ٹیموں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں