جھنگ:تھانہ کوتوالی پولیس کی کاروائی۔بدنام زمانہ طارق محمود عرف مودی کو گرفتار کر لیا

جھنگ پولیس ان ایکشن ڈی پی او جںھنگ جناب کیپٹن R لیاقت علی ملک کی خصوصی ہدایت پر SHO کوتوالی سجاد ا
حمد چیمہ کی سربراہی میں چوکی مگھیانہ کے انچارج محمد مظہر تبسم سب انسپکٹر نے ہمراہ ملازمین کے جھنگ کے مشہور بدنام زمانہ کرکٹ بکی طارق محمود عرف مودی کو گرفتار کیا جب وہ آج ہونے والا کرکٹ میچ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ میچ پر لاکھوں کا جوا کھیلا جا رہا تھا ان کے قبضہ سے 18 عدد موبائل فون ،2 عدد لیپ ٹاپ ،3 عدد ایل سی ڈی ،اورریکارڈ بکی وغیرہ قبضہ میں لے کر بدنام زمانہ ملزم طارق محمود عرف مودی قوم ملک ساکن قاسمی کالونی کے خلاف بجرم 5/7/78 قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بند سلاسل کر دیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جن کو بھی جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کہٹرے میں لا کر کھڑا کیا جائے گا ۔۔جھنگ پولیس کے اس اقدام پر جھنگ کے سیاسی وسماجی حلقے اور سول سوسائٹی نے سراہا ہے اور ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب سے نئے ڈی پی او جھنگ آئے ہیں اس دن سے لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تواتر سے کریک ڈاون جاری ہے 
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں