زینب نہیں بچ سکی سائرہ کو تو بچا لو ،دکھی ماں فریاد لے کر قصور پہنچ گئی

لاہور (جھنگ تیز)لاہور کے علاقے ڈیڈیاں روڈ کی رہائشی والدہ بھی اپنی فریاد لے کر زینب کے گھر قصور پہنچ گئی جس کی فریاد یہ ہے کہ میرے علاقے کی بااثر شخصیت نے میری بیٹی سائرہ کو اغواہ کر رکھا ہے جنہیں با زیاب کروانے کے لئے حکومت اس کی مدد کرئے ۔تفصیلات کے مطابق سائرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ڈیڈیاں والا کے رہائشی رانا امین کا فون آیا کہ اگر آپ لوگ آپنی بچی سائرہ کو لینا چاہتے ہیں تو آپ مجھے ڈیڑھ لاکھ روپے دے دیں ہم آپ کی بیٹی آپ کے حوالے کر دیں گے ۔جبکہ سائرہ کی دکھیاری والدہ کا کہنا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہم ڈیڑھ لاکھ روپے ان کو نہیں دے سکتے لہذا سائرہ کو بازیاب کروانے میں ہماری مدد کی جائے ۔سائرہ کے والدین بھی زینب کے والدین کی طرح غم سے نڈھال ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں