اٹھارہ ہزاری:ہیڈ تریموں پل کی روزانہ چھ گھنٹے تک بندش ،مسا فر اور مریض خوار

اٹھارہ ہزاری( جھنگ تیز)ہیڈ تریموں پل کی روزانہ چھ گھنٹے تک بندش ،مسا فر اور مریض خوار ہوگئے ۔گھنٹوں پل بند رہنے سے ایمبولینس سروس بھی شدید متاثر ،شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی سی جھنگ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ تریموں کے توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی سائنو ہائیڈرو کی جانب سے بین الصوبائی گزرگاہ ہیڈ تریموں بیراج کوروزانہ چھ گھنٹے تک ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھنے کے باعث مسافر اور مریض ذلیل و خوار ہونے لگے ہیں کمپنی کی طرف سےمتبادل راستہ نہ مہیا کیے جانےکے باعث جھنگ ،بھکر،لیہ،مظفر گڑھ،ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ غازی خان اور خوشاب سمیت دیگر اضلاع کیطرف جانے والے مسافر ہیڈ تریموں کے دونوں اطراف چوک اٹھارہ ہزاری اور ملہوآنہ موڑ کے مقام پر گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں حتی کہ ایمبولینس سروس اورپیدل گزرنے کی اجازت بھی نہیں جاتی۔یاد رہے کہ توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کی طرف سے منظوری کے لیے ٹریفک بندش کا ایک شیڈول متعلقہ حکام کو بھجوایا گیا جسے عوامی مفاد کے پیش نظر مسترد کیاجاچکا ہے اور اب دوسرے جاری شیڈیول کے مطابق تریموں پل کو بند کیا جا رہا ہے جس سے بھی عوام شدید مشکلات سے سے دو چار ہے۔ ہیڈتریموں پل کراس کرنے کے لیے کوئی متبادل راستہ فراہم نہ کیے جانے کے باعث طلباء،ملازمین اور مسافروں کو روزانہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر اعلیٰ حکام نے اس معاملہ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اور مجرمانہ چپ سادھ رکھی ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اورڈی سی جھنگ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور متبادل راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ آج پل کی بندش پر پھنسے ہوئے مسافر وں نے میڈیا نمائندوں کے سامنے اس اہم مسئلہ پر اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں