لاہور ہائیکورٹ نے ناقص دودھ کی فروخت کرنے والوں کیلئے سزائے موت مقرر کرنے کیلئے دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی

لاہور۔(جھنگ تیز) ناقص دودھ کی فروخت کرنے والوں کیلئے موت کی سزا مقرر کرنے کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست واپس کر دی۔ عوام دوست پارٹی کے سربراہ انجینئر سید محمد الیاس کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں ملاوٹ شدہ دودھ کی سرعام فروخت اور سپلائی کا سلسلہ جاری ہے،نرم قوانین کی وجہ سے ملاوٹ مافیا قانون کی گرفت میں نہیں آتا،ہر سال ہزاروں کم سن بچے ملاوٹ شدہ اور ناقص دودھ کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں ،ناقص دودھ پینے کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار اور غذائیت کمی کا سامنا کر رہے ہیں، دینا بھر میں سخت قوانین کی وجہ سے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر کڑی سزائیں ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت قوانین میں ترمیم کر کے ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ کی فروخت پر موت کی سزا مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔
تاہم رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست محض اخباری تراشوں کو بنیاد بنا کر دائر کی گئی ہے اس لیے قابل سماعت نہیں ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں