خدا کا خوف کریں۔ این آر او سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا صحافیوں کو جواب

لاہور (جھنگ تیز): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہاکہ سعودی عرب اچانک جانا کوئی اچنبے کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مجھے عمرے کی دعوت دی ۔ میری سعودی عرب میں بہترین مہمان نوازی کی گئی۔ کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے این آر او سے متعلق شہباز شریف سے سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ "خدا کا خوف کریں"۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ رہا تھا کہ سعودی عرب سے خصوصی طیارہ آیا کوئی کہہ رہا تھا کہ نجی طیارہ آیا۔ میں خصوصی یا پرائیویٹ جہاز کی بحث میں نہیں پڑنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ میں دورہ سعودی عرب کے حوالے سے ایک علیحدہ پریس کانفرنس کروں گا۔ سعودی عرب ہمارا بہترین دوست ہے ، سعودی عرب نے پاکستان پر اندھا اعتماد کیا اور ہمیشہ ہماری مدد کی ۔ یہ کوئی بناوٹی تقریر نہیں ہے بلکہ دلوں کے رشتے ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں