اسلام آباد (جھنگ تیز ) چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں،عدالت کی جانب سے لاہور کے19سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس کو ہفتے کو لاہور رجسٹری میں طلب کر لیا گیا ہے ، ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق ازخود نوٹس کیس پر ہفتہ کو بھی عدالت لگائیں گے۔۔۔
، عدالت نے لاہور کے19سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس کو ہفتے کو لاہور رجسٹری میں طلب کیا ہے ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں کے سربراہاں ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات ،ادویات کی فراہمی سے متعلق بھی رپورٹ پیش کریں،جبکہ زندگی بچانے والی اور مفت ادویات کی فراہمی سے متعلق بھی عدالت کو آگاہ کیا جائے اور بتایا جائے کہ مریضوں کیلئے ہسپتال میں میسرنہ ہونے والی ادویات کونسی ہیں اور کونسی ادویات مریضوں کو ہسپتالوں سے مفت فراہم کی جاتی ہیں ،ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق عوام زندگی بچانے والی ادویات اور ایمرجنسی آلات غیرفعال ہونے کا رونا رو رہے ہیں



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں