جنوبی پنجاب والے کاشتکار کھجور کے پودے مفت حاصل کریں،حاصل کرنے کا طریقہ کار جانئیے

اگر آپ کا تعلق ضلع بہاولپور، ملتان، جھنگ، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، بھکر، یا رحیم یار خاں سے ہے تو آپ حکومتِ پنجاب کی طرف سے کھجور کے 50 پودے مفت حاصل کر سکتے ہیں.

آپ کو کھجور کی کون کونسی اقسام ملیں گی؟

آپ کو درج ذیل 5 اقسام کے پودے دئیے جائیں گے.
نمبر-1 عجوہ
نمبر-2 امبر
نمبر- برھی
نمبر-4 خلاص
نمبر-5 مڈجول
آپ کو ہر ورائٹی کے آٹھ آٹھ پودے دئیے جائیں گے.

کھجور کے پودے مفت حاصل کرنے کے لئے کیا شرائط ہیں؟

اگر آپ کھجور کے پودے مفت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے شرائط ذرا سخت ہیں.

1.پچاس (50) پودے حاصل کرنے کے لئے آپ کو پہلے کم سے کم تین ایکڑ پر ڈرپ اریگیش کا نظام لگوانا ہو گا.
ڈرپ ایری گیشن سسٹم کیسے لگوانا ہے؟ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں
2. اگر آُپ کے پودے کسی بھی وجہ سے مر گئے اور نہ چل سکے تو آپ دوبارہ اپنے خرچے پر پودے لگانے کے پابند ہوں گے.
3. جب آپ کے پودے چل پڑیں گے اور بچے دینے کے قابل ہو جائیں گے تو اُس وقت آپ 8 بچے فی پودا محکمے کو دینے کے پابند ہوں گے. اس کا مطلب یہ ہے کہ 50 پودوں کے عوض آپ حکومت کو 400 کھجور کے پودے واپس کریں گے.
4. اگر آپ مفت پودے حاصل کرنے کے اہل پائے گئے تو پھر پودے آپ کو جھنگ یا بہاولپور کے تحقیقی ادارے سے اٹھا کر اپنے کھیت تک خود منتقل کرنا ہوں گے.
5. پودوں کے علاوہ کسی قسم کی بھی امداد وغیرہ نہیں دی جائے گی البتہ محکہ کاشتکار کو گاہے بگاہے تکنیکی رہنمائی دیتا رہے گا.

پودے حاصل کرنے کے لئے درخواست کیسے دینی ہے؟

سب سے پہلے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے درخواست فارم حاصل کر لیں.
درخواست فارم حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
یہ درخواست فارم آپ اپنے ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع زراعت کے دفتر سے بھی حاصل کر سکتے ہیں.
درخواست فارم کو پر کریں اور نیچے دئیے گئے ہارٹی کلچرل ریسرچ سٹیشن بہاولپور کے دفتر میں جمع کروا دیں.
یا آپ یہ فارم اسی دفتر میں بذریعہ ڈال بھی بھیج سکتے ہیں.
فارم بذریعہ ڈاک بھیجنے کے لئے پتہ نوٹ فرما لیں.

پراجیکٹ ڈائریکٹر
ہارٹی کلچرل ریسرچ سٹیشن
بہاولپور
فون نمبر 0629255432
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں