وفاقی حکومت نے خصوصی تربیتی پروگرام کے تحت 52ہزار سے زائد قبائلی نوجوانوں کو 70شعبوں میں تربیت دی

اسلام آباد ۔ (جھنگ تیز) وفاقی حکومت نے خصوصی تربیتی پروگرام پرعمل درآمد کرتے ہوئے 52ہزار سے زائد قبائلی نوجوانوں کو 70شعبوں میں تربیت دی ہے۔ فاٹا کے ترقیاتی ادارے کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت قبائلی نوجوانوں کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام پرعمل درآمد کررہی ہے جس کے تحت اب تک 52 ہزار سے زائد قبائلی نوجوانوں کو70 مختلف شعبوں میں تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ان میں الیکٹریشن ' ٹیلرنگ ' بیوٹیشن، موبائل و فریج کی مرمت اورسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب وغیرہ کے شعبے شامل ہیں۔نوجوانوں کو تربیت مکمل ہونے کے بعد اپنا کام شروع کرنے کے لئے ضروری آلات بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں