سعودی شہریوں کافلسطین کے مسئلہ کے حل کے لیے انوکھا احتجاج


ریاض(جھنگ تیز) مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے پر اکثر مسلم ممالک نے صرف بیان جاری کرنے پر ہی اکتفاءکیا ہے لیکن سعودی عرب میں عوام نے وہ کام شروع کر دیا ہے جسے صحیح معنوں میں عملی قدم کہا جا سکتا ہے۔ ایک جانب تو سوشل میڈیا پر امریکا کے بائیکاٹ کی مہم تیزی پکڑ گئی ہے لیکن دوسری جانب حقیقی زندگی میں بھی امریکا مخالف اقدامات واضح طورپر دکھائی دے رہے ہیں۔ سعودی عرب میں خصوصاً امریکی فوڈ کمپنیوں میکڈونلڈز ، پاپا جونز، پیزا ہٹ ، سٹار بکس اور برگر کنگ وغیرہ کیلئے عوام نے کاروبار جاری رکھنا مشکل بنا دیا ہے کیونکہ لوگوں نے ناراضی کا اظہار کرنے کے لئے امریکی کاروباری اداروں کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔
سعودی انٹرنیٹ صارفین کایہ بھی کہنا ہے کہ اس مہم کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر صرف ایک ملک کے لوگ امریکی کمپنیوں کو بائیکاٹ کریں گی تو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ اس مہم کی حمایت کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسے تمام مسلم ممالک تک پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ امریکا کو اسلام دشمنی میں کوئی بھی قدم اٹھانے سے قبل سو بار سوچنا پڑے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں