جھنگ (جھنگ تیز) پریس کلب جھنگ کی جانب سے پریس کلب میں سالانہ محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے محمد اعظم چیلہ،چیئرمین یونین کونسل نمبر16کوٹ سائی سنگھ محمد حسین نول،سیدامیر حمزہ شاہ،سمیع اللہ پکھرانہ پراجیکٹ افسر ٹیوٹا گوجرانوالہ،صدر پریس کلب لیاقت علی انجم،سیکرٹری خرم سعید،صدر یونین آف جرنلسٹس مصعب فاروق ،سیکرٹری وحید احمد ملک،سمیت دیگر صحافیوں اور معززین نے شرکت کی ۔محفل نعت میں نقیب محفل کاشف قادری تھے جبکہ ملک کے معروف نعت خواں حافظ فیاض شمسی ،فضل عباس اور دیگر معروف نعت خوانوں نے آپ ؐ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا ۔محفل نعت کے آخر میں پریس کلب کی سالانہ قرعہ اندازی میں عمرہ کا ٹکٹ حاصل کرنے والے سینئر صحافی ارشد خان کو ایم پی اے اعظم چیلہ،صدر پریس کلب لیاقت علی انجم نے عمرہ کا ٹکٹ دیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے محمد اعظم چیلہ اور صدر پریس لیاقت علی انجم نے کہا کہ جس شخص کو اللہ چاہے اور جس پر آپ ؐ کی نگاہ کرم ہو وہی اللہ کے گھر جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ارشد خان خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے گھر کی حاضری کا شرف بخشا ہے انہوں نے کہا کہ وہ ان کے لیے دعا گو ہیں۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ.پریس کلب جھنگ کی جانب سے پریس کلب میں سالانہ محفل نعت کا انعقاد کیا گیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں