وہاڑی(حافظ عبدالمالک )پنجاب فوڈاتھارٹی وہاڑی کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ، کھانےپینے کی ناقص اشیاء دھڑلےسےفروخت ہونےلگیں،کھانے پینےکی اشیاء والی دکانوں پرملازمین کےسروں پرنیٹ پہنادیئے جبکہ دیگر تمام اشیاء پر سارا دن سڑک کی مٹی اُڑ کر گرتی رہتی اورمکھیاں بھنبھناتی رہتی ہیں مبینہ طور پر پنجاب فوڈاتھارٹی کےملازمین رشوت لےکر مجرمانہ خاموشی اختیارکیے ہوئےہیں شہریوں محمدنواز ، گل حسن، محمدندیم،خالدابراہیم،جاوید ناصر،مشتاق احمد، محمداجمل،محمدجاویدرانا، تجمل عباس،احمدنوازخان، محمدمبشر ودیگر کاکہنا ہے کہ پنجاب فوڈاتھارٹی نےابتدائی دنوں میں تو خوب کارکردگی دکھائی شہراورگردونواح کےاڈہ جات پرکھانےپینےکی اشیاء کی کڑی نگرانی کی لیکن جوں جوں وقت گزرتا رہا پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارکردگی سوالیہ نشان بنتی جارہی ہے شہریوں کا کہنا ہے فوڈاتھارٹی کی وہاڑی میں تعیناتی سے قبل کچھ نہ کچھ دودھ خالص مل جایا کرتا تھا لیکن صورتحال یہ ہے کہ دودھ فروخت کرنے والے رات کی تاریکی میں ناقص دودھ گھروں میں سپلائی کررہے ہیں جب دودھ فروشوں سے پوچھاجاتاہے کہ دن کے اوقات میں دودھ کیوں نہیں دینے آتے تو ان کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کہتے ہیں جس طرح کا دل چاہے دودھ فروخت کرو لیکن دن کے اجالا میں نہیں بلکہ رات کی تاریکی میں کیونکہ دن کے وقت اعلیٰ حکام کو رپورٹ بجھوانا ہماری مجبوری ہوتی ہے دودھ فروشوں کاکہناہے کہ مبینہ طور پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین ان سے مفت دودھ کے علاوہ دیگر اشیاء بھی منگواتے ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ودیگر ذمہ دار افسران سے مطالبہ کیاہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کی خفیہ نگرانی کی جا ئے اور غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا ئے#
Home
تازہ ترین
قومی
وہاڑی
وہاڑی.پنجاب فوڈاتھارٹی وہاڑی کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ، کھانےپینے کی ناقص اشیاء دھڑلےسےفروخت ہونےلگیں،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں