وہاڑی(حافظ عبدالمالک)ٹریفک پولیس اہلکارٹریفک کنٹرول کرنےکےبجائےشہرکےمختلف چوکوں پر کھڑےہوکرمبینہ طورپرچالان کی دھمکی دے کر شہریوں سےرقم بٹورنےلگے،رقم نہ دینے کی صورت میں گھنٹوں روڈ پر لوگوں کو تنگ کرنے کیلئے کھڑا رکھا جاتا ہے مجبوراً لوگ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو رقم دے کر اپنی جان خلاصی کرواتے ہیں شہریوں کا اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ ، تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار شہر کے مختلف چوکوں اور شاہراوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کے کا غذات چیک کرنا شروع کردیتے ہیں اور ٹریفک پولیس کے ذیاده تر شکار دیہات سے آتے ہوئے موٹرسائیکل سوار ہوتے ہیں جن کو روک کر مختلف حیلوں بہانوں سے چالان کرنے کی دھمکی دے کرفی چالان دوسو روپےسے چارسو روپے تک وصولی کی جاتی ہے موٹر سائیکل سوار شہری شہبازاحمد نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز لڈن روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے چالان کی دھمکی دے کر اس سے دو سو روپے بٹور لیئے پھر اس کو جانے کی اجازت دی شہری شہباز احمد، فیاض احمد ، شوکت ، اصغر علی ، لیا قت علی نے ڈی پی او عمر سعید ملک، ڈی ایس پی ٹریفک سے اصلاحِ احوال کا مطالبہ کیا ہے#
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں