فیصل آباد: سال 2017 میں بھی فیصل آباد پولیس کی کارکردگی صفر، شہری ڈاکوؤں چوروں کے ہاتھوں لُٹتے رہے۔ محکمہ پولیس نے سالانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔

فیصل آباد:(جھنگ تیز) سال 2017 میں بھی فیصل آباد پولیس کی کارکردگی صفر،  شہری ڈاکوؤں چوروں کے ہاتھوں لُٹتے رہے۔
محکمہ پولیس نے سالانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔
سال بھر میں ہونے والی ڈکیتی، چوری کی وارداتوں کے3800 سے زائد مقدمات کا اندراج۔ سال بھر میں 350سے زائد شہری کاروں اور 1600سے زائد شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے ۔ سال 2017 میں 800سے زائد ہاؤس رابری اور چوری کی وارداتیں ہوئیں۔  سال 2017میں 450سے زائد افراد کو دشمنی اور دیگر وجوہات کی بِنا پر موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔  سال بھر میں 400سے زائد افراد پر دشمنی،  اور دیگر معاملات کی وجہ سے قاتلانہ حملے کئے گئے۔ سال2017میں 1300سے زائد خواتین جنسی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئیں۔  سال بھر میں دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر 30سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ منشیات فروشی کے خلاف 3500سے زائد اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر 4500سے زائد مقدمات کا اندراج ہوا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں