منڈی شاہ جیونہ (جاوید اقبال سے).قیصر خان بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ منشیات فروشی کا کام کرتا تھا اور پولیس چوکی منڈی شاہ جیونہ میں عرصہ دراذ سے تعینات اسلم نول اے ایس آئی کو ماہانہ پندرہ ہزار روپے بھتہ دیتا تھا تقریبا" پانچ ماہ تک یہ سلسلہ چلتا رہا اس کے بعد قیصر خان پکڑا گیا اور جیل چلا گیا قیصر خان کا کہنا ہے کہ جب میں جیل سے واپس آیا تو اسلم نول دوبارہ میرے پاس آیا اور کہا کہ مجھے پندرہ ہزار روپے بھتہ دو مینے بھتہ دینے سے صاف انکار کر دیا تومجھے بلیک میل کرنے لگا کہ تمہارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر دوں گا تاہم قیصر خان نے بھتہ دینے سے صاف انکار کر دیا اور اسلم نول سے کہا کہ اب مینے اپنی والدہ اور بیوی بچوں سے اللہ تعالی کو حاضر ناظر جان کر قسم کھائی ہے کہ منشیات فروشی کا کام دوبارہ کبھی نہیں کروں گا تو بھتہ کس بات کا دوں پہلے میں منشیات فروشی کرتا تھا جس کی سزا مجھے قانون کے مطابق مل چکی ہے اب مینے منشیات فروشی کا کام چھوڑ دیا ہے آج کے بعد بھتہ نہیں دوں گاجس کی وجہ سے اسلم نول نے مجھے بہت تنگ کر رکھا ہے اس سے قبل میں ڈی ایس پی صدر سیف اللہ بھٹی کے پاس بھی گیا تھا کہ مینے منشیات فروشی کا کام چھوڑ دیا ہے اور توبہ کر لی ہے لیکن اسلم نول اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مجھے تنگ کر رہا ہے جس پر ڈی ایس پی صدر سیف اللہ بھٹی نے مجھے کہا کہ تم کھر جاؤ اور اگر تم جرم نہیں کرو گے تو تمہیں کوئی نہیں تنگ کرے گا قیصر خان نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف, آئی جی پنجاب,آر پی او فیصل آباد,ڈی پی او جھنگ اورڈی ایس پی صدر جھنگ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
قومی
منڈی شاہ جیونہ.بھتہ نہ دینے پر اے ایس آئی کی شہری کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں. شہری کی جھنگ تیز سے گفتگو
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں