جھنگ (جھنگ تیز): تھانہ سٹی جھنگ کی پولیس نے بے گناہ شہریوں کو نامعلوم ملزمان میں پھنسانا شروع کر دیا ایس ایچ او سٹی نے ملزم نقی شاہ پر وحشیانہ تشدد کرتا رہا اور ملزم کے ماموں کو ٹیلیفون پر کال کر کے ملزم کی چینخ وپکار سناتا رہا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی پولیس نے ملزم نقی شاہ کی پسند کی شادی کرنے کی وجہ پر ملزم کی ساس کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 432/17 زیر دفعہ496A درج کیا جس میں ملزم نقی شاہ, حسن شاہ, اور ملزمان کی والدہ کا نام درج تھا ایف آئی آر درج کی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی جس پر پولیس نے ریڈ کر کے ملزم نقی شاہ اور اسکی بیوی کو برآمد کر کے ملزم نقی شاہ کو جیل بھیج دیا اور اسکی بیوی کو دارامان بھجوا دیا جو بعد میں ملزم کی بیوی نے اپنے شوہر نقی شاہ کے حق میں عدالت میں بیان دے دیے جس پر تمام ملزمان بری ہو گئے اور بعد میں ایس ایچ او سٹی جھنگ نے ذاتی آنا کی بنا پر مقدمہ نمبر 429/17 زیر دفعہ 392 جس میں دو ملزمان ایک یسٰین کو اپنے پاس سے برآمدگی ڈال کر چالان کر دیا اور ایک نقی کو نامز کیا, اس مقدمے کاگواہ ایس ایچ او سٹی کا کارخاص ہے.ملزم یسٰین کو پولیس نے کہا کہ اگر اپنی جان کی ضرورت ہے اور مزید مقدمات سے بچنا چاہتے ہو تو تم اپنے ساتھ تقی شاہ کا نام لو جس پر ملزم یسٰین نے اپنی جان بچانے اور پولیس کے مزید تشدد سے بچنے کے لیے نقی شاہ کا نام لیا ہمراہی ملزم یسٰین کا بیان ہے کہ میں نقی شاہ کو نہیں جانتا پولیس کی دھکی کی وجہ سے مینے اسکا نام لیا جس پر پولس نے دوبارہ ملزم نقی شاہ کاریمانڈ پر لے آئے جس کی تفتیش اے ایس آئی وارث کے پاس تھی تفتیشی آفیسر کسی کام کے سلسلے میں شہر سے باہر گیا ہوا تھا 20/21 کی درمیانی شب ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ملزم نقی کو حوالات سے نکلوا کر وحشیانہ تشدد کرتا رہا اور ملزم کے ماموں کو ٹیلیفون کر کے ملزم کی چینخ و پکار سناتا رہا اور کہتا رہا کہ مینے اسکو جان سے مار دینا ہے مجھے اب اپنے پاس سے خریداری کر کے برآمدگی کر وا دو اور جتنا جلدی ہو سکے مجھ سے ملنے کا بندوبست کر لو جس پر نائب محرر عباس شاہ نے ٹیلیفون پر کہا کہ چوہدری مظہر کو مل لو اس نے ایسے نہیں چھوڑنا ہم نے اس ڈکیتی کے پرچے میں اس کے مدعی کو اپنے پاس سے پہلے ہی موٹر سائیکل دے دی تھی اس نے ہمیں بہت ذلیل کیا ہوا تھا تو ہم نے تھانے سے پرانی موٹر سائیکل اس کو دے کی جان چھڑوائی ہے آپ آکر ایس ایچ او سے مل لو تو وہ ضرور تعاون کرے گا ورنہ وہ پھر کسی اور بقایا پرانے مقدمے میں پھنسا دے گا جس کی کال بھی ریکارڈ موجود ہے ملزم کا والد نہایت شریف شہری ہے جو کہ پہلے ہی پولیس کو پیسے دلوا چکا تھا جس کے پاس اور رقم نہ تھی تو ایس ایچ او نے تشدد کیا اور ملزم کے والد نے عدالت میں اپنے بیٹے کے میڈیکل کروانے کی درخواست دی جس پر فاضل عدالت نے ملزم کا فوری میڈیکل کروانے کا حکم دیا اور میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جس پر تفتیشی آفیسر ملزم کو ہسپتال لے جانے کی بجائے گلیوں اور سڑکوں کے چکر لگوا کر واپس حوالت میں بند کر دیا اگلے روز ملزم کو دوبارہ عدالت میں عدالت کا وقت ختم ہونے سے پانچ منٹ پہلے ذرائع سے معلوم ہوا کہ جعلی و بوگس رپورٹ عدالت میں پیش کر دی جس پر عدالت نے ملزم نقی شاہ کو جیل بھیج دیا.
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ : تھانہ سٹی جھنگ کی پولیس نے بے گناہ شہریوں کو نامعلوم ملزمان میں پھنسانا شروع کر دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں