جھنگ ( حنا بلوچ سے )یونیورسٹی آف جھنگ میں عنقریب کلاسز کا اجراء ہو جائے گا جس کے لئے غزالی کالج میں عارضی بندوبست کیا گیا ہے ۔یہ بات یونیورسٹی آف جھنگ کے سنڈیکیٹ کے دوسرے اجلاس کے دوران بتائی گئی جو صوبائی وزیر ہار ایجوکیشن سید ضاعلی گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈویژنل کمشنر مومن آغا،ڈپٹی کمشنرجھنگ مدثر ریاض ملک،ارکان صوبائی اسمبلی خالد محمود سرگانہ،بیگم ثریا نسیم ،چیئرمین میونسپل کمیٹی، شیخ فواد اکرم،وائس چانسلر جی سی وومن یونیورسٹی ڈاکٹرنورین عزیز قریشی رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر حق نواز،سابق چیف سیکرٹری پنجاب مہر جیون خاں،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزجھنگ شریف خاں بلوچ،محکمہ فنانس،پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن،ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اوردیگر اراکین نے شرکت کی۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ جھنگ میں یونیورسٹی کا قیام حکومت پنجاب کا تعلیمی شعبے میں اہم انقلابی منصوبہ ہے جس پر عملدرآمد کے حوالے سے تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کی بدولت مقامی اور اردگرد کے اضلاع کے طلباءوطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بہترین مواقع میسر آئیں گے جو کہ حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسی کا محور ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایس آئی ٹی سمیت چار مختلف مضامین میں کلاسز کا اجراءفوری ہونا چاہیے جس کے لئے فیکلٹی ممبر کی خدمات حاصل کرنے کےلئے تیز رفتار اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کی طرف سے نمایاں پرائیوٹ یونیورسٹیز سے پروفیسر کے آن لائن لیکچرز کا اہتمام کرنے کا بندوبست ہوناچائیے جبکہ اعلیٰ معیار کی فیکلٹی کےلئے اساتذہ بھرتی کرنے کے سلسلے میں انٹرنیشنل سطح پر اشتہار جاری کریں تاکہ یونیورسٹی آف جھنگ میں بین الاقوامی معیار کے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل فیکلٹی ممبرز فراہم کئے جاساسکیں ۔اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف جھنگ کے لئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری سمیت گرلز وبوائز ہاسٹلز کاقیام اور دیگر مالی وانتظامی امور زیر بحث آئے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ توقع ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف عنقریب یونیورسٹی آف جھنگ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
۔۔۔۔///۔۔۔
۔۔۔۔///۔۔۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں