پاکستانی، بچوں کےمعروف ادیب اشتیاق احمد 1944ء میںکے شہرپانی پت میں پیداہوئے۔تقسیم پاک و ہند کے بعد ہجرت کر کےپاکستان کے شہرجھنگ میں قیام کیا۔ ایف- ایس- سی تک تعلیم حاصل کی۔ ان کی کہانی جو میری کہانی کے نام سے شائع ہوئی اس میں وہ کہتے ہیں کہ روشنی کا انتظام نہ ہونے کی صورت میں سڑک کنارے لگی لائٹوں سے علم سے استفادہ کرتا تھا۔جنہوں نے 700 سے زائد اردو میں جاسوسی ناول لکھے۔ وہ اردو میں سب سے زیادہ بچوں کے ناول لکھنے والے ادیب ہیں۔ہر ماہ ناول لکھتے تھے۔15 ناول شائع ہونے کے لیے تیار تھے اور ایک ناول پر کام ہورہا تھا۔ روزنامہ اسلام کے ساتھ شائع ہونے والے ہفت روزہ رسالہ بچوں کا اسلام کے 15 سال سے تادم آخر تک مدیر رہے۔
پہلی کہانی ہفت روزہ قندیل میں "بڑا قد1960ء اور پہلا ناول"پیکٹ کا راز" وجہ شہرت بنا۔ جس دور میں آپ نے لکھنے کی ابتدا کی اس دور میں ٹارزن وغیرہ کے کردار کی حامل کہانیاں و ناول ہی مصنفوں کے تصنیفی میدان کا محور تھے، تاہم آپ نے ناولوں میں عالمی ریکارڈ پانے کے باوجود ان چیزوں سے اجتناب برتا۔ اس کے علاوہ وجہ شہرت
جاسوسی ناول جن میں انسپکٹر جمشید سیریز بہت مشہور ہوئی، آخری عمر میں عمران سیریز پر بھی کچھ کام کیا۔
انکی ذاتی ایجاد کردہ ناول سیریز میں شوکی برادردز کو بھی مقبولیت ملی
اشتیاق احمد 17نومبر2015ء کوکراچیکتب میلہ میں شرکت کرنے کے بعد واپس اپنے آبائی شہر جھنگ آرہے تھے۔کراچی ائیرپورٹ پر حرکت قلب بند ہوجانے کی صورت میں انتقال کرگئے۔اٰن کے جسد خاکی کو جھنگ لایا گیا اور جھنگ سٹی کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں