لاہو ر ۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن سید اعجاز حسین شاہ نے شیخوپورہ ریجن کا سرپرائز وزٹ کیا


لاہو ر (جھنگ تیز)۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن سید اعجاز حسین شاہ نے شیخوپورہ ریجن کا سرپرائز وزٹ کیا اور ڈسپلن اینڈ انسپکشن سیل میں ریکارڈ اور انکوائریز سمیت دفتری امور کے حوالے سے ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایس پی خالدہ پروین نے انہیں شیخو پورہ ریجن کے تینوں اضلاع میں ڈسپلن اینڈ انسپکشن کے حوالے سے ہونے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل آئی جی سید اعجاز حسین شاہ نے مختلف شعبوں کے سٹاف سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی اور تمام عملے کو اپنا کام فرض شناسی اور پوری دل جمعی کے ساتھ کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ڈسپلن اینڈ انسپکشن سے متعلقہ امور کے متعلق بننے والی نئی پالیسیوں اور اقدامات سے عملے کو آگا ہ کرتے ہوئے مختلف ہدایات جاری کیں اورشیخوپورہ ریجن کے کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل آئی جی سید اعجاز حسین شاہ ڈسپلن اینڈ انسپکشن کے امور کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب کے دیگر ریجنز اور اضلاع کا دورہ بھی کریں گے ۔
****
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں