خانیوال (جھنگ تیز) ریسکیو 1122 سپورٹس گالہ 2017-18 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔
ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم کی ہدایت پر ریسکیو 1122 سپورٹس گالہ 2017-18 کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اس سپورٹس گالہ میں ضلع بھر کی ریسکیو ٹیمیں کرکٹ ، رسہ کشی ، والی بال اور ریس میں مدِ مقابل ہوں گی۔ ابتدائی کرکٹ میچ میں ریسکیو خانیوال نے کانٹے دار مقابلے کے بعد ریسکیو جہانیاں کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ۔ خانیوال ٹیم کی قیادت عدیل شاہ اور جہانیاں ٹیم کی قیادت محمد بابر نے کی۔اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز انجم کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں کے لیے اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ایسی صحتمندانہ سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔ڈاکٹر اعجاز انجم کے ہمراہ سیفٹی آفیسر کنور فہیم احمد ، سیفٹی آفیسر میانچنوں سہیل اختر ، سیفٹی آفیسر کبیر والہ احمد اشرف ، سٹیشن کوارڈینیٹر محمد سلیم اور میڈیا کوارڈینیٹر راشد چوہدری بھی میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں