اٹھارہ ہزاری:بنیادی مرکز صحت ماچھیوال میں پرائیوٹ ادویات برآمد،دو روز میں تحریری جواب طلب

Related imageاٹھارہ ہزاری (جھنگ تیز نیوز )بنیادی مرکز صحت ماچھیوال کے میڈیسن سٹور سے پرائیوٹ ادویات کی برآمدگی کا معاملہ ،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کا ایکشن، مذکورہ انچارج مرکز صحت سے دو روز میں تحریری جواب طلب تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر یونس رشید کھوکھر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹھارہ ہزاری ڈاکٹر اظہر حسین کی جانب سے کیجانے والی کامیاب کارروائی کی رپورٹ پر بنیادی مرکز صحت ماچھیوال کے میڈیسن سٹور روم سے پرائیوٹ ادویات برآمد ہونے کے معاملہ کا سختی سے نوٹس لے لیا سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر یونس رشید کھوکھر نے انچارج بنیادی مرکز صحت ماچھیوال ،میڈیکل ٹیکنیشن ذوالفقار بلوچ کو2 دوز میں اپنا تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا واضح رہے کہ  بنیادی مرکز صحت ماچھیوال کے میڈیسن سٹور روم سے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اظہر حسین نے پرائیوٹ ادویات برآمد کی تھی جو کہ ہسپتال آنے والے غریب مریضوں کو فروخت کی جاتی تھی ،مذکورہ کارروائی کی رپورٹ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کو بھیجی گئی جس پر سی ای او ہیلتھ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ انچارج سے تحریری جواب طلب کرلیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر یونس رشید کھوکھر کا کہنا تھا کہ انچارج بنیادی مرکز صحت ماچھیوال کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی رعائیت نہیں برتی جائے گی
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں