اٹھارہ ہزاری:نامعلوم افراد رات گئے لاکھوں روپے کا ٹرانسفارمر لے اڑے

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر )تھانہ اٹھارہ ہزاری،آدھے کلومیٹر کی مسافت پر مرکزی شاہراہ سے نامعلوم رات گئے لاکھوں روپے کا ٹرانسفارمر لے اڑے ،علاقہ کی بجلی آٹھ گھنٹے تک بند رہی،پٹرولنگ پولیس کے موثر گشت کے دعوے بھی صرف دعوے ہی ثابت ہوئے تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا نامعلوم چور بھکر روڈ پر واقع بستی منیرآباد سے رات گئے لاکھوں روپے کا قیمتی ٹرانسفارمر لے اڑے ٹرانسفارمر چوری ہونے کے باعث علاقہ کی بجلی آٹھ گھنٹے تک بند رہی جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید پریشان کا سامنا رہا اطلاع ملنے کے باوجود پولیس اور فیسکو عملہ آٹھ گھنٹے تک موقعہ پر نہ پہنچ سکا جس پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے فیسکو چیف اور ڈی پی او جھنگ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا شہریوں کا کہنا تھا کہ مرکزی شاہراہ سے ٹرانسفارمر کا اس طرح چوری ہونا پٹرولنگ پولیس اور تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں نے تبدیلی سرکار کے پولیس کلچر میں تبدیلی کے دعوے کا پول کھول دیا ہے ڈی پی او جھنگ شاکر حسین داوڑ تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیں
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں