اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا بنیادی مرکز صحت منڈے سید کا اچانک دورہ

اٹھارہ ہزاری (تحصیل رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ظہور حسین نے بنیادی مرکز صحت منڈے سید کا اچانک دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے علاوہ ہسپتال میں عوام کو دی جانیوالی طبی سہولتوں کا بغور جائزہ لیا انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سٹاف کی حاضری یقینی بنانے ،ہسپتال آنے والے تمام مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات اور انہیں مکمل ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی انکا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی علاوہ ازیں امن و امان کی موجوہ صورتحال کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں انجمن تاجران کے صدر مہررفیق سپرا جنرل سیکرٹری شیخ اعجاز احمد ،خزانچی ملک امجد ،سیکرٹری اطلاعات نواب فخر اور چوہدی احمد علی نے شرکت کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ظہور حسین کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن وامان کے قیام میں علماء کرام و تاجربرادری کا اہم کردار ہوتا ہے انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ کسی بھی مذہبی جماعت کے احتجاج کا حصہ نہ بنیں اور شرپسند عناصر کی نشاندہی کی جائے تاکہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جاسکے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں