اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار)ٹرانسپورٹ کرایوں میں ہوشربا اضافہ،مسافروں اور گاڑی عملہ کے درمیان تلخ کلامی معمول بن گئی،متعلقہ حکام خاموش،کوئی نوٹس لینے کو تیار ہی نہیں ۔تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری وگردونواح میں ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں من مانا اضافہ کرکے شہریوں کو نئی مصیبت میں مبتلا کردیا،ماچھیوال سے اٹھارہ ہزاری کا 28کلومیٹرکا کرایہ 50روپے،ماچھیوال سے جھنگ 55کلومیٹرکا کرایہ 100روپے جبکہ اٹھارہ ہزاری سے جھنگ 30کلومیٹرروٹ کا کرایہ 50روپے وصول کیا جانے لگا ہے مگر ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام صورت حال سے بےخبر نظرآتے ہیں۔زائدکرایہ وصول کرنے اور سرکاری کرایہ نامہ آویزاں نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں اور مسافر گاڑیوں کے عملہ کے درمیان تلخ کلامی معمول بن چکی ہے،اگر کوئی مسافر سرکاری کرایہ نامہ طلب کرے تو گاڑیوں کا عملہ اس مسافر کو راستہ میں اتارنے کی دھمکیاں دے کر خاموش کروادیتا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ،ڈی ایس پی ٹریفک سمیت اعلی حکام سے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے اور گاڑیوں میں کرایہ نامہ آویزاں نہ ہونے کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری.ٹرانسپورٹ کرایوں میں ہوشربا اضافہ،مسافروں اور گاڑی عملہ کے درمیان تلخ کلامی معمول بن گئی،متعلقہ حکام خاموش،کوئی نوٹس لینے کو تیار ہی نہیں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں