شمالی وزیرستان میں تحصیل شیواہ میسمون خیل کریڑہ کی عوام نے انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
شمالی وزیرستان میں اہلیان کریڑہ میسمون خیل نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکردیا۔ انکا کہنا ہے کہ پانی کی عدم دستیابی کے خلاف غیر معینہ مدت تک انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ رکھیں گے۔
علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے جب تک علاقے میں پانی دستیاب نہیں ہوگا مہم کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
اہلیان کریڑہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور فوجی حکام شکایت کے باوجود نوٹس نہیں لے رہے۔


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں