رائیونڈ دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، مجموعی تعداد 10 ہوگئی

لاہور: (جھنگ تیز ڈاٹ کام) رائے تبلیغی مرکز کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، حوالدار نعیم جناح سپتال میں زیر علاج تھا۔ پولیس شہدا کی تعداد 6 اور مجموعی تعداد 10 ہو گئی۔
تفتیشی اداروں نے اندرون شہر سے ایک مشتبہ سہولت کار کو بھی حراست میں لیا ہے ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیمیں مزید شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

رائیونڈ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو پیش کر دی گئی۔ ابتدائی رپورٹ میں رائیونڈ دھماکے کو خود کش حملہ قرار دیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں تبلیغی مرکز کے باہر لگائے گئے تینوں سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں