جرمن(چیف اکرام الدین سے)مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔مصری میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں واقع ہیلمن سٹی کے کوپٹک اورآرتھوڈوک چرچ میں مسلح افرادکی فائرنگ کےنتیجے میں کم ازکم تین افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے پولیس حکام نےبتایا کہ مسلح افرادنے چرچ میں داخل ہونے سے قبل سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا دوسری جانب ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں