جھنگ:بسیں اڈے کی حدود میں رکھی جائیں۔ اڈہ مالکان و منیجرز کو وارننگ

جھنگ(رپورٹ چوہدری فیصل ) قائم مقام ڈی ایس پی جھنگ علی عباس کا شھر بھر کا وزٹ سکولوں میں چھٹی کے وقت ڈیوٹی کو چیک کیا اور سکول ڈیوٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اس کے ساتھ ساتھ ایوب چوک ۔یوسف شاہ روڈ۔شہید روڈ۔ دھجی روڈ۔ریل بازار۔کوٹ روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کی بابت وارنگ جاری کی اور دکان مالکان کے ساتھ ملاقات کی کہ مالکان خود بخود ناجائز تجاوزات ختم کردیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔قائم مقام ڈی ایس پی علی عباس نے ایوب چوک پر قائم ناجائز ٹرانسپورٹ کے اڈوں کا بھی وزٹ کیا اور منیجرز سے ملاقات کی اور وارننگ دی کہ تمام بسیں اپنے اڈے کی حدود کے اندر رہیں روڈ پر کوئی بس یا ویگن کھڑی نہ کی جاۓ اس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جاۓ گا۔ مزید اس سلسلےمیں کل بروز منگل تمام اڈے مالکان و منیجرز کی میٹنگ کال کر دی ھے ساتھ ھی انجمن تاجران شہید روڈ۔یوسف شاہ روڈ۔کوٹ روڈ کی بھی میٹنگ کال کر لی ھے۔تاکہ شہر بھر میں ٹریفک کا نظام بہتر سے بہتر کیا سکےاور ناجائز تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیاجا سکے علی عباس کی کوشش ھے کہ جھنگ کی ترقی اور بہتری کیلیۓ اچھے اقدامات کر سکوں۔یہ بات ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ علی عباس نے اپنے ایک بیان میں چوہدری فیصل ڈپٹی بیوروچیف جھنگ تیز نیوز سے ایک ملاقات کے دوران بتائی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں