اٹھارہ ہزاری (جھنگ تیز نیوز)لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ملزم ایس ایچ او کے گن مین کے گھر سے برآمد پولیس کا حوالات میں بند کرنے اور مقدمہ درج کرنے سے انکار میرا کوئی گن مین نہیں پرچہ درج کرنے کا حکم دے دیا ایس ایچ او کا مؤقف نواحی علاقہ موضع منصور سیال میں محنت کش ریاض کی لڑکی کو مبینہ اغواء کر کے زیادتی کی گئی جس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ میں بھی ہو چکی مگر تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس نے مقدمہ درج کرنے کیلئے مرکزی ملزم عدنان کو پہلے گرفتار کروانے کی شرط رکھی چھاپوں کے بہانے دو بار رشوت بھی لی مگر ملزم تھانہ کے ایس ایچ او کے گن مین اظہر کے مکان پر تین روز سے روپوش تھا جس کا علم ہونے پر مدعی پارٹی نے رات کو صلح کے بہانے اس سے مک مکا کیا تووہ رشوت لیکر ملزم عدنان کو تھانے لایا ملزم کے تھانہ پہنچتے ہی مدعی پارٹی نے اسے حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شوروواویلا کر دیا پولیس نے پہلے ایف آئی آر درج کرنے کا وعدہ کیا بعد میں ڈی ایس پی کو پہلے بیان کروانے کے بہانے انکار کردیا حالانکہ زیادتی کا شکار لڑکی (آ-ب )میجسٹریٹ کی عدالت میں میڈیکل سے قبل بیان ریکارڈ کروا چکی ہے بتایا گیا ہے کہ ملزم کو تھانہ لاتے وقت ایس ایچ او کی پرائیویٹ گاڑی نے بھی اسے واپس لانے کیلئے تعاقب کیا درایں اثناء ایس ایچ او چوہدری نوید گجر نے کہا کہ میرا کوئی گن مین نہیں نہ ہی ایسے معاملے کا علم ہے ملزم اس وقت حوالات میں بند ہے جبکہ مقدمہ درج کرنے حکم دے دیا ہے
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری:لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ملزم ایس ایچ او کے گن مین کے گھر سے برآمد
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں