جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر نے بھارت کو دھمکی دے دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر نے بھارت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت نے ان پر سے 6 ماہ کے لئے پابندیاں ہٹائیں تو وہ نئی دہلی کو صحیح سق سکھائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی ایک نئی آڈیو میں مسعود اظہر کو یہ کہتے ہوئے سناجاسکتا ہے اگر پاکستان حکومت نے ان پرسے پابندیاں ہٹائیں تو کشمیری مجاہدین بھارت کو صحیح سبق سکھائیں گے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق مسعود اظہر کا یہ بیان آن لائن جرنل القلم کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے بھارتی فوج کوکارٹون قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جیسا ملک جعلی سرجیکل اسٹرائیک ہی کرسکتا ہے وہ پاکستان کیساتھ جنگ کا متحمل کیسے ہوسکتا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں