اٹھارہ ہزاری:بریسٹ فیڈنگ اور غذائیت سے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام

اٹھارہ ہزاری(سٹاف  رپورٹر ) سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر افتخار حسین خان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر بریسٹ فیڈنگ اور غذائیت سے متعلق ہفتہ آگاہی بھر پور طریقہ سے منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا جا رہا ہے ضلع جھنگ میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز افتخار حسین خان ،ظفر جمال خان، نصراللہ سیال اور رابعہ بصری کو گورنمنٹ سکولز اور کمیونٹی میں ہیلتھ ایجوکیشن کے سیشنز کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے انکا مزید کہنا تھا کہ آگاہی سیشنز میں بچوں کو ہاتھ دھونے کے متعلق آگاہی لیکچرز دینے کے علاوہ دو سے 19 سال تک عمر کےطلبہ کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں بھی دی جا رہی ہیں کیونکہ پیٹ کے کیڑے بچوں میں غذائیت کی کمی لاتے ہیں جسمانی اور ذہنی نشونما کو کم کرتے ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی حاضری کم رہتی ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں