سرگودھا:انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث سرگودھا کے بازارسکڑ گئے،تجاوزات سے عوام مشکلات کا شکار

سرگودھا (جھنگ تیز) تحصیل انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث سرگودھا کے بازاروں میں تجاوزات نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ 
شاہین کا شہر سرگودھا آج کل تجاوزات کی زد میں ہے۔ اہم کاروباری مراکز پر دکانداروں نے سامان پہلے فٹ پاتھ پر رکھا اور اب سڑک کی جگہ کو بھی مال مفت سمجھ کر قبضہ جمانے لگے ہیں۔ 
شہر کی چالیس سے ساٹھ فٹ کشادہ سڑکیں سکڑ کر دس سے پندرہ فٹ رہ گئی ہیں۔ 
راہ گیر بھی انتظامیہ کے تجاوزات ختم کرنے کے دعوؤں سے بیزار ہو چکے ہیں۔ 
شہر کے معروف کچہری بازار، اردو بازار، لیاقت مارکیٹ، مسلم بازار اور کارخانہ بازار سمیت دیگر بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار ہے۔ 
اب تو سڑکوں پر ٹریفک جام رہنا بھی معمول بن گیا۔ 
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے ذمہ دار تاجر اور سیاستدان ہیں جو خود اس کے خاتمے میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ 
انتظامیہ تجاوزات کی ذمہ داری دوسروں پر ڈال کر اپنی بے بسی کا ثبوت دے رہی ہے۔ 
تجاوزات سے چند لوگوں کو فائدہ دینے کی بجائے اس کا صفایا کر کے لاکھوں افراد کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں