ڈی سی،ڈی پی او چنیوٹ کا چرچ ہائے ،کرسمس بازار کا وزٹ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ،


چنیوٹ (جھنگ تیز)۔ڈی سی چنیوٹ محمد ایوب خان اور ڈی پی او چنیوٹ رانا طاہر رحمن خان نے عیسائی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس ڈے کے حوالے سے ضلع کے چرچ ہائے کا وزٹ کیا اور ایس او پی کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ چیک کی گئی۔ ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ سخت سیکیورتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ،کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹر ،بائیومیٹرک ڈیوائسز کے ذریعے تقریبات میں شامل ہونے والوں کی چیکنگ کی جائے۔بعد ازاں ڈی پی او ،ڈی سی نے سستے کرسمس بازار کا وزٹ کیا اور وہاں پر سیکیورٹی انتظامات ،اشیاء کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ڈی پی او ڈی سی نے عیسائی بستی کا بھی وزٹ کیا۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں