ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی پہلی سالانہ میٹنگ

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی پہلی سالانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔سالانہ میٹینگ میں شرکاء ہاکی چیمپئین شپ کرانے کے علاوہ نوازشریف ہاکی کلب آسٹروٹرف اور جناح اسٹیڈیم کے کرکٹ گراؤنڈکی بگڑتی ہوئی صورتحال پرضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی اور غفلت پر گہری تشویش کا اظہار کیا،تفصیلات کے مطابق سالانہ میٹینگ میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سیالکوٹ عبد الصمد نے نومبر میں کھیلی جانے والی ہاکی چیمپین شپ کے حوالے سے مناسب گراؤنڈ کے انتخاب کیلئے تقریب کے شرکاء کو بریفنگ دی ۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی پہلی سالانہ میٹینگ کی صدارت کرتے ہوئے صدرعلی عمران شبیر نے کہا کہ قومی ہاکی کی کامیابیوں کے سفر میں سب سے زیادہ سیالکوٹ کے کھلاڑیوں نے اہم کردارادا کیا جبکہ شہر اقبال سیالکوٹ کی ذرخیز مٹی سے مایہ ناز کھلاڑیوں کی اچھی کارگردگی سے دنیا واقف ہے لیکن سیالکوٹ میں ہاکی کے فروغ کیلئے اور کھلاڑیوں کی مسلسل ٹریننگ سے ابھر نے والے ٹیلنٹ کے امتحان کا وقت آن پہنچا ہے اور نومبر کے مہینے میں کینٹ ہاکی گراؤنڈ میں ہاکی چیمپئین شپ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ کھلاڑی کوٹیلنٹ کی بناء پر قومی ہاکی ٹیم میں کھیلنے کی رسائی مل سکے گی۔ نائب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خواجہ خاورنے کہا کہ پچھلے تین ماہ سے ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے نوازشریف ہاکی گراؤنڈکے بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی کے میٹر کٹ چکے ہیں جس کی وجہ سے مہنگی ترین آسٹرو ٹرف مکمل خراب ہو چکی ہے ۔سابق ریجنل صدر کرکٹ ایسوسی ایشن اورصدر ایم بی ملک ہاکی کلب ملک ذوالفقارنے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے آج نواز شریف ہاکی گراؤنڈاور جناح اسٹیڈیم کے گراؤنڈ کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ جناح اسٹیڈیم کا کرکٹ گراؤنڈ بھی آباد نہ ہونے سے وہاں سانپوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی ایک کلب کی ٹیم کو قومی ٹیم میں شامل کرنادیگر کلبوں کے کھلاڑیوں سے زیادتی کا مترادف ہے اور سپورٹس کا سامان بنانے والے شہر اقبال سیالکوٹ کے تجربہ کار کھلاڑیوں کوبھی قومی ہاکی ٹیم میں کھیلنے کے مواقع دینے چاہئے ۔
اس موقع پر سابق کوچ قومی ہاکی ٹیم صابر علی ،انٹرنیشنل ہاکی پلیئررانا عمیرکے علاوہ سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں کے ہاکی کلبوں کے سربراہاں نے خصوصی شرکت کی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں