اٹھارہ ہزاری:پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کے ناکے شہریوں کے لیے دردسربن گئے


اٹھارہ ہزاری(ابو تراب ترابی )پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کے ناکے شہریوں کے لیے دردسربن گئے ،شہریوں کے ساتھ ناکوں پر مبینہ بدتمیزی معمول بن گئی ،ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس کے احکامات ہوامیں اڑا دیئے گئے تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس ڈال موڑ ،کڑھیانوالہ اور ماڑی شاہ سخیرہ کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف مقامات پر لگائے جانے والے ناکے شہریوں کے لیے سہولت کی بجائے زخمت ثابت ہونے لگے خوشاب مظفرگڑھ روڈ،جھنگ بھکر روڈ پر موجود پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کی طرف سے ایکسائز ایکٹ کے تحت موٹرسائیکل بند کرنا معمول بن چکا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر تمام ماڈلز کی موٹرسائیکلز کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا گاڑی کی کاپی اور دیگر شناختی دستاویزات ہونے کے باوجود تھانہ میں موٹرسائیکل بندکرکے پرچہ دے دیا جاتا ہے ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس کے احکامات کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے سفارش کی بنیاد پر اکثر لوگوں کو موٹرسائیکل واپس کر دیئے جاتے ہیں کوئی شہری موٹر سائیکل بند کرنے کی وجہ پوچھے تو اسکے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او جھنگ شاکر حسین داوڑ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے 

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں