ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں سہولیات کا فقدان

اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر) ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں عملہ و سہولیات کی شدید کمی،لواحقین خود مریضوں کو دوسری منزل پر منتقل کرنے لگے،عملہ کی کمی پوری کرنے کے لیے سمری بھجوائی جا چکی،ایم ایس ڈاکٹر عابد سیال کا موقف تفصیلات کے مطابق ایک سو اٹھارہ مواضعات کے مکینوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے قائم ہسپتال کے لیے صرف ایک وارڈ سرونٹ موجود ہے عملہ اور سہولیات کی کمی کے باعث لواحقین خود مریضوں کو دوسری اور تیسری منزل پر منتقل کرنے پر مجبور ہیں وارڈ بوائے کی درجنوں اسامیاں پر تقرری نہ ہونے کے باعث ہسپتال آنے والے مریضوں خصوصا بزرگ اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس حوالے سے موقف دیتے ہوئے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری ڈاکٹر عابد سیال نے بتایا کہ خالی اسامیوں کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،سمری اعلی حکام کو بھجوائی جاچکی ہے امید ہے جلد ہی عملدرآمد ہوجائے گا عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،ڈپٹی کمشنر جھنگ حافظ شوکت علی سے ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی اور عملہ کی کمی دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں