کراچی: (جھنگ تیز) کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بینکاک جانے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے، مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی بر آمد کرلیں گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیس سالہ المہدالفی کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بنکاک جارہا تھا کہ خفیہ اطلاع پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے مسافر کو روکا تو اس کے قبضے سے چار پستول،آٹھ میگزین،ستر گولیاں برآمد کرلیں گئیں ۔
مبینہ دہشت گرد نے گولیاں اپنے جوتے میں چھپا رکھی تھی،واقعے کی اطلاع ملنے پر حساس ادارے بھی ائیرپورٹ پہنچے اور دہشت گرد کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں