جھنگ(چوہدری فیصل نمائندہ جھنگ تیز نیوز )ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کی سطح 18 ہزار ایک سو بائیس کیوسک ہے۔ بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بھی تھم گیا ہے اور سرحد پار سے چھوڑے جانے والا پانی جھنگ پہنچے تک دو تہائی رہ جائیگا اس ضمن میں ضلع جھنگ کو سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے سیلابی صورتحال کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات بارے آگاہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کئے جائینگے اور اسی حوالہ سے انتظامیہ مکمل طورپر تیار ہے۔ڈپٹی کمشنرنے مزید بتایا کہ دریائے چناب سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں محکمہ ریسکیو1122، صحت، لائیو سٹاک، پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ریلیف کیمپ فعال ہیں جبکہ مرکزی کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ہے اور وہ خود وقتاً فوقتاً پانی کے بہاؤ کی صورتحال سے آگاہ ہیں۔دریائے چناب میں کشتی رانی، تیراکی اور نہانے پر پابندی عائد ہے۔
چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر زکو سیلاب کے حوالہ سے فیلڈ میں وزٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے حفاظتی بندوں کی مضبوطی اور پختگی کے حوالہ سے ٹھوس اقدامات بارے محکمہ انہارکے افسران کو کڑی نگرانی کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں