سیالکوٹ کی خبریں پڑھیں

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے یہ ہی وہ واحد سیاسی لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے ، پاکستان کو لوٹنے والوں کرپٹ مافیاکو عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے عبرتناک انجام تک پہنچایا ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں دونوں جماعتوں نے لوٹ مارکے سوا کچھ نہیں کیا ، عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ، پی ٹی آئی عام آدمی کی جماعت ہے۔عمر ڈار نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوا ہے، پوری دنیا میں پاکستان کوقدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ، پی ٹی آئی اپنے سودن کے پلان پر فل الفور عمل شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کو باعزت مقام پردیکھنا ہے تو ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہو گی ملک کو گھمبیر حالات سے صرف عمران خا ن ہی نکال سکتے ہیں ہم اس لیڈر کے ساتھ ہیں جس کا دامن صاف ہے، پی ٹی آئی اور وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرنے والے نوازشریف اور ان کے حواری اپنے گریبان میں جھانکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اب وفاق کی علامت بن چکی ہے، موجودہ انتخابات سے کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوگا، معیشت مضبوط اور بیرونی سرمایہ کاری میں بے پناہ اضافہ ہوگا، عمران خان نے کفایت شعاری اور سادگی کا جو پیغام دیا ہے۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر محمد اصغر کاہلوں، جنرل سیکرٹری سید دستار علی نقوی، محمد اصغر سلہری، مہر محمد آصف، محمد ذوالفقار سلہری، مقصود بھٹی و دیگرنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حسینیت حق کی فتح اور یذیدیت بدی ، ظلم و جبر اور استحصال و شکست کی علامت ہے دین اسلام کی سربلندی کے لیے نواسہ رسول ؐاور اُن کے ساتھیوں نے جو بے مثال قربانیاں پیش کیں اُن بے مثال اورعظیم قربانیوں کی وجہ سے اسلام آج زندہ ہے اور دنیا کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے حق و باطل کے معرکہ میں حضرت امام حسینؓ نے اپناسب کچھ وار کراپنے ناناؐ کی اُمت کو یہ یہ فلسفہ دیا کہ باطل کے خلاف گردن کٹائی تو جا سکتی ہے لیکن جھکائی نہیں جا سکتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہادت امام حسینؓ استعمار کے خلاف بیداری اور ظلم و استحصا ل سے نجات کا درس دیتی ہے اہل بیت سے محبت ایمان کا جزو ہے امام حسینؓنے دین کی بقاء کے لیے جان قربان کی آج بھی غلبہ اسلام کے لیے شہدائے کربلا جیسی قربانیوں کی ضرورت ہے ۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) ناجائزا سلحہ، ساڑھے تین کلو سے زائد منشیات اور شراب برآمد کرکے21افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ نالہ ایک سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص روحیل سے120گرام اور رڑی سے سلمان علی سے180گرام چرس اور صابر سے120گرام چرس، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ ہندل چوک سے ذیشان سے ایک کلو160گرام چرس، تھانہ اگوکی کے علاقہ دھتل سے نوید سے ایک کلو510گرام چرس، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھجوری وال سے احتشام سے پمپ ایکشن اور2کارتوس، تھانہ سبز پیر کے علاقہ کنگرہ سے عبدالقیوم سے120گرام چرس اور اسد سے135گرام ہیروئن، تھانہ قلعہ کالروا لہ کے علاقہ مانگا سے عظیم سے پستول اور تین گولیاں اور سوکن ونڈ سے سفیان سے پستول اور تین گولیاں، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ پٹری نہر پل سے عثمان سے پستول اور تین گولیاں، تھانہ ستراہ کے علاقہ میانوالی بنگلہ سے محمد حسن اور نعمان سے ایک ایک بوتل شراب، تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بوبکا والا سے وشال مسیح، سجاول مسیح، شاہ زیب گل، عمیر علی، محمد یاسین اور ذیشان سے ایک ایک بوتل شراب اور محمد عرفان سے پانچ لٹر شراب اورتھانہ سٹی کے علاقہ سٹیدیم چوک سے عبدالرحمن سے250گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) ون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روڈ بلاک کرنے والے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ اگوکی روڈ سے پولیس نے ون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روڈ بلا ک کرنے والے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور صدیق کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) گھریلو تنازعہ پر دیور نے چھری کے وار کرکے بھابھی کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ پھلورہ کے علاقہ چاہر میں گھریلو تنازعہ پر دیور محسن نے چھری اور اینٹ کے وار کرکے اپنی بھابھی عاطقہ کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم دیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) مختلف واقعات میں پابندی کے باوجود پرپتنگ بازی کرنے والے تین نوجوانوں کو پتنگوں اور ڈورں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھجوری وال سے پولیس نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والے نوجوان عثمان جبکہ موضع کوٹلی لوہاراں سے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والے حسن اور عرفان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والے تین کار سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ پل ایک سے ٹریفک وارڈن شاہ زیب نے تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی سے کار چلانے والوں کو روکا تو کار سواروں اختر سمیت تین افراد نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرتے ہوئے دھمکیاں دی اور کار سرکار میں مداخلت بھی کی۔ پولیس نے ٹریفک وارڈن کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں سے نقدی، موٹر سائیکلیں و دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئی۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیا لکوٹ کے علاقہ بھڈال میں دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار بوٹا کو روک کر اس سے800روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقہ خواجہ صفدر روڈ پر اشتیاق اپنے دوست عمران کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک کر700روپے کی نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کی نئی موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔ تھانہ کوتوالی کے علاقہ واٹر ورکس کے رہائشی طیب حسن کی موٹر سائیکل نمبری ایف ڈی کیو گھر کے باہر اور تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میں کیبل آپریٹر بشیر کا85ہزار روپے مالیت کے ٹرانسمیٹر و دیگر اشیاء نامعلوم چور چوری کرکے گئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوان کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سمبڑیال روڈ سے پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوان سبحان کو گرفتار کرکے اسکی موٹر سائیکل قبضہ میں لی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ میں پولیس نے فہد سلیم کو چھ لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے کے الزام میں عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) سابق رنجش پر چار افراد نے ایک شخص کو تشدد کرکے زخمی کردیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ لنگے والی میں سابق رنجش کے عناد پر عاطف، عمر، شہروز اور اشفاق نے ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے محمد عبداللہ کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ موترہ 
کے علاقہ مرزا گوارئیہ میں پولیس نے ایس ڈی او گیپکو امجد اعجاز کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے والے شخص محمد اشرف کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں