اٹھارہ ہزاریِ:زیادتی کیس،ڈی پی او جھنگ کا نوٹس،مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

اٹھارہ ہزاری (تحصیل رپورٹر )خانہ بدوش غریب خاندان کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمہ میں مرضی کا بیان دلوانے کیلئے مسلح افرادکی متاثرہ لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کے واقعہ پر ایک ایم پی اے کے مبینہ دباؤ کیوجہ سے کارروائی نہ ہونے کا سخت نوٹس لے لیا گیا ڈی پی او جھنگ نے چوبیس گھنٹے کے اندر انکوائری کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیایہ حکم نواحی علاقہ موضع پیروانہ شمالی کے رہائشی شخص محمد نواز ولد ملنگ علی کی جانب سے گزشتہ روز ڈی پی او جھنگ کو دی جانیوالی ایک درخواست پر دیا گیاجس میں اس نے مؤقف اختیار کیا کہ اقبال وغیرہ مسلح ملزمان نے اسکی پوتی سے زبردستی زیادتی کے مقدمہ میں اپنی مرضی کا بیان دلوانے کیلئے پانچ روز قبل اسے دوبارہ اغواء کرنے کو شش کی مزاحمت پر اسے گھسیٹا اور کپڑے پھاڑ دیئے ملزمان جو کہ سیاسی شخصیت کے زیر اثر ہیں اب بھی دھمکیاں دے رہے ہیں مگر تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کو درخواست دینے اور اے ایس آئی یونس اور ربنواز کی جانب سے شواہد اکٹھے کرنے کے باوجود پولیس نے رشوت اور ایک ایم پی اے کی مداخلت پر ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی ہے ڈی پی او جھنگ شاکر حسین داوڑ نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو چوبیس گھنٹے کے اندر واقعہ کی انکوائری کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں