اٹھارہ ہزاری(تحصیل رپورٹر ) جھنگ کے سینکڑوں ویکسینیٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی اور گزشتہ روز ہونے والی پولیو ٹریننگ کا بھی بائیکاٹ ، وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ کے سینکڑوں پیرا میڈیکل سٹاف نے سی ای او ہیلتھ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا جس کی قیادت پیرا میڈیکس کے ضلعی صدر رمضان صابر سیال نے کی جبکہ غلام شبیر کلیار اور عبید اللہ قریشی سمیت بڑی تعداد میں پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ محکمہ نے 2014 میں ہونے والی خسرہ مہم کے تقریبا 47 لاکھ روپے ابھی تک ادا نہیں کئے جبکہ چند روز قبل ماچھیوال میں تعینات ابراہیم نامی ویکسینیٹر کو افسران کی مبینہ غفلت کی بھینٹ چڑھاتے ہوئے نوکری سے فارغ کیا گیا جس کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویکسینیٹرابراہیم کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔ویکسینیٹرز کے واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر مطالبات بھی منظور کئے جائیں
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ:محکمہ صحت کے افسران کا ماچھیوال میں انوکھا کارنامہ،مخالف احتجاجی مظاہرے جاری
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں