سیالکوٹ:سکول میں شادی کی تقریب، انچارج کے خلاف مقدمہ درج

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) گورنمنٹ پرائمری سکول میں سکول اوقات میں شادی کی تقریب کا انعقاد کرنے پر سکول انچارج کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ گورنمنٹ پرائمری سکول کالے راواں میں پولیس نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز بھاگووال طیب علی کی رپورٹ پر سرکاری سکول میں سکول اوقات میں شادی کی تقریب کروانے کی اجازت دینے کے الزام میں انچارج سکول عبدالشکور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول کالے راواں عارضی طور پر پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے حوالے کیا گیا ہے جسے عبدالشکور چلاتا ہے اور اسنے اہل دیہہ کو سکول میں شادی کی تقریب کا انعقاد کرنے کی اجازات دی جس سے سکول کے ماحول کے ساتھ سرکاری املاک کو نقصان پہنچا، پودے و دیگر سامان خراب ہوا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں