سیالکوٹ:یوم دفاع کے موقع پر شہریوں کا افواج پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش

سیالکوٹ(خلیل احمد فاروقی، بیوروچیف جھنگ تیز) یوم دفاع پاکستان افواج کے بہادر افسروں جوانوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ہم ان بہادر جری پاسبانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وکلا ء برائے انسانی حقوق پاکستان کے چیئر مین لالہ مبشر بٹ ایڈووکیٹ ، وسیم اقبال مہر ،عمران سہیل تارڑ،بیرسڑخرم مشتاق راء و دیگرنے 6ستمبریوم دفاع پاکستان کے موقع پر کیا انہوں نے 6ستمبر 1965کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اصل ہیرو ہمارے شہدا ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔انہوں نے افواج پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جس کی وجہ سے دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا افواج پاکستان کی کوششوں سے ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہونے کو ہے اور دہشت گردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی ہے آخر میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے کے ہم سب اس بات کا سچے دل سے یہ عہد کریں کہ ہم سب اپنے باہمی اختلافات بھلا کر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے مل کر کام کریں تاکہ وطن عزیز زیادہ سے زیادہ ترقی کر سکے۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر جہانگیر قادری نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں پوری پاکستانی قوم کیلئے مشعل راہ ہیں۔ پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام بنانے کیلئے 65ء والے جذبے دوبارہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ستمبرکا مہینہ ہمیں دفاع پاکستان کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کی یاد دلاتا ہے۔قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل سے ملک میں امن قائم اور اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر جہانگیر قادری نے 6ستمبر 1965ء یوم دفاع کے موقع پر سنی تحریک کینٹ آفس میں یوم شہداء کیلئے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوقومی نظریہ پاکستان کی اساس ہے‘ اس بنیادی نظریہ پر عمل کئے بغیر ملک کو درپیش مسائل کا حل ممکن نہیں ہے، قیام پاکستان کے وقت پوری قوم کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد ہوئی اور کمزور پاکستان ایک طاقتور ملک کے طور پر سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اسی جذبے کی ضرورت ہے جوستمبر1965ء میں تھا۔ہمیں اسی جذبے کے ساتھ اپنے دلوں میں محبت‘اخلاص اور برداشت پیدا کرتے ہوئے فرقہ واریت کی سوچ سے بالاتر ہوکرملکی دفاع کیلئے سرگرم ہونا ہوگا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں