جھنگ:حضرت ابو بکر صدیق کے یوم وفات پر عام تعطیل کا مطالبہ،مولانا معاویہ اعظم کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

جھنگ /اٹھارہ ہزاری( نمائندگان جھنگ تیز)22 جمادی الثانیخلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا یوم وصال ہے ، اس دن کی نسبت سے اہلسنت والجماعتجھنگ کی جانب سےملہوآنہ موڑسے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں صدیق اکبر کو ماننے والوں  کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس ریلی کی  قیادت حضرت مولانا اعظم طارق کے صاحبزادےمولانا معاویہ اعظم نے کی ۔ 
ریلی کے شرکاہء سے خطاب کرتے ہوئےمولانا معاویہ اعظم اور قاری رفیق حیدری کا  کہناتھا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ان خوش نصیب صحابہ کرام میں شامل ہیں جو نہ صرف عشرہ مبشرہ میں شامل تھے بلکہ وہ حضوراکرمﷺ کے رشتہ دار بھی بنے ۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اپنے الفاظ میں شان بیان کرنا ایسے ہی ہے جیسے سورج کو چراغ دکھانا ۔ حضوراکرمﷺ حضرت ابو بکر صدیق سے بہت احترام سے پیش آیا کرتے تھے اور ایک بار فرمایا کہ اس روئے زمین پر حضرت ابو بکر صدیق سے بڑھ کر کوئی شخص میرے لیے محترم نہیں ہے ۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ بنے اور اپنے دور حکومت میں کئی فتنوں کا خاتمہ کیا ۔
دیگر مقررین نے شرکاء خطاب فرمایااس ریلی کا مقصدحکومت پاکستان سے حضرت ابو بکر صدیق کے یوم وصال پر عام تعطیل کا مطالبہ تھا تا کہ اس دن مختلف سکولوں ، مدارس اور تقریبات میں سیدنا صدیق اکبر  شان و فضائل  بیان کئے جائیں اور اسلام کو پھیلانے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی جائے تا کہ ہماری آنے والی نسلیں بھی اپنے اسلاف کے بارے جان سکیں ۔
ریلی کی حفاظت کے لئےپولیس  سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے ، ملہوآنہ موڑ سے نکلنے والی یہ ریلی ایوب چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو ئی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں