سیالکوٹ(خلیل احمد فاروقی،بیوروچیف جھنگ تیز)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی جانب سے عالمی امن کے فروغ کے لیے پیس سوسائٹی کے زیر نگرانی امن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ڈین آف نیچرل سائنسز ڈاکٹر حارث رشید، ڈین آف سوشل سائنسز پروفیسر مسز نائلہ ارشد، صدر شعبہ بزنس ایڈ منسٹریشن ڈاکٹر خلیل،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیر ڈاکٹر شگفتہ سمیت شعبہ انگریزی اور یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات سے اساتذہ اور طالبات نے بھرپو نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں کشمیر،فلسطین اور شام کی مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف پوسٹر اور بینز اٹھا رکھے تھے جبکہ ریلی کی شرکاء نے مقبوضہ جموں کشمیر ،فلسطین اور شام کے مظلومین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر امن کے فروغ اور انسانیت سوز مظالم کے خاتمہ اور اقوام عام کو نبی آخر الزامان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ سے رہنمائی لیکر تمام مخلوقِ خدا کیلئے امن و امان، مساوات اور عدل و انصاف کیلئے کوششیں کرنے پر زور دیا۔ریلی اور خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر خلیل نے دنیا بھر میں اور بالخصوص عالم اسلام میں امن و سلامتی کے لئے دعائے خیر کروائی
عالمی امن کے فروغ کیلئے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی طالبات کی امن ریلی نکالی ۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں